۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سید احمد رضا زرارہ

حوزہ/ آج امن عالم کے علمبرداروں کو یوکرائن میں قتل ہونے والوں کا بہت درد ہے اور آے دن کسی نہ کسی طرف سے آواز اٹھ رہی ہے مگر ان آدم خور امن کے علمبرداروں کو نہ فلسطین نظر آتا ہے نہ یمن نہ عراق نہ افغانستان۔

احمد رضا رضوی زرارہ صدر مجلس علماء ہند شعبہ قم نے یوم القدس کے تعلق سے سے کہا کہ قدس صرف اسلام کا نہیں انسانیت کا مسئلہ بھی ہے۔

انہوں نے اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ آج جو کچھ اسرائیل فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کررہا ہے وہ صرف اسلام دشمنی نہیں بلکہ انسانیت دشمنی بھی ہے اسلیے کہ جو بربریت وہ انجام دے رہا ہے وہ انسانیت کے خلاف ہے بلکہ جانوروں سے بد تر سلوک کررہے ہیں یہ ظالم اسرائیلی جہاں نہ بچوں پر رحم کھایا جاتا ہے نہ عورتوں اور بوڑھوں پر آج امن عالم کے علمبرداروں کو یوکرائن میں قتل ہونے والوں کا بہت درد ہے اور آے دن کسی نہ کسی طرف سے آواز اٹھ رہی ہے مگر ان آدم خور امن کے علمبرداروں کو نہ فلسطین نظر آتا ہے نہ یمن نہ عراق نہ افغانستان۔

انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیلی یا ان کے ھمفکر چاہے وہ جہاں کے ہوں جس مسلک سے تعلق رکھنے والے ہوں سب ظالم ہیں اور ہم ان کے مقابلے میں مظلوموں کی حمایت اعلان کرتے ہوئے ہیں اور یہ حمایت اسلیے نہیں کہ یہ مسلمان ہیں بلکہ اسلیے کہ یہ انسان ہیں اور کسی بھی مکتب فکر میں انسانیت پر ظلم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے بلکہ جانوروں کے ساتھ بھی وہ سلوک نہیں کیا جاتا جو اسرائیلی درندے انجام دے رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .